28 مئی، 2024، 9:25 PM
Journalist ID: 5390
News ID: 85492788
T T
0 Persons

لیبلز

حماس: عالمی برادری صیہونی حکومت کے جرائم رکوانے کے لئے ٹھوس فیصلے کرے

 تہران – ارنا – حماس نے منگل کی شام ایک بیان جاری کرکے عالمی برادری سے صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم رکوانے کے لئے سنجیدہ اقدام کا مطالبہ کیا ہے۔

ارنا نے فلسطین کی سما نیوز ایجنسی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ حماس نے منگل کی شام رفح میں غاصب صیہونی حکومت کے وحشیانہ جرائم کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا ہے۔

 حماس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت نے رفح میں فلسطینی مہاجرین کے خیموں پر بمباریوں کا سلسلہ جاری رکھ کر بین الاقوامی عدالت انصاف کے  حکم کی کھلی خلاف ورزی کی ہے اور دنیا والوں کی قانونی اور اخلاقی ذمہ داری کو چيلنج کیا ہے۔

 حماس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عالمی برادری کو مظلوم فلسطینی عوام کے قتل عام اور بین الاقوامی قرار دادوں نیز انسانی اقدار  کی پامالی کا سلسلہ روکنے کے لئے فوری اقدام کرنا چاہئے۔  

 حماس نے کہا ہے کہ عالمی برادری، سلامتی کونسل اور بین الاقوامی عدالت انصاف کو بین الاقوامی قوانین کی کھلی پامالی روکنے کے لئے ٹھوس فیصلہ اور فوری اقدام کرنا چاہئے۔

 حماس نے یہ بیان ایسی حالت میں جاری کیا ہے کہ  الاقصی نیوز ایجنسی نے شہر رفح کے مغرب میں واقع    فلسطینی مہاجرین کے المواصی کیمپ پر صیہونی حکومت کے فضائی حملوں اور توپوں سے گولہ باری کی ہولناک فوٹیج جاری کی ہیں۔

رفح میں فلسطینی مہاجرین کے خیموں پر صیہونی حکومت کی تازہ بمباری میں کم سے کم بیس فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔

اس دوران غزہ میں فلسطین کے محکمہ صحت نے تازہ اعدادوشمار جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹے میں غزہ کے مختلف علاقوں پر صیہونی فوجیوں کے حملوں میں کم سے کم 46 فلسطینی شہید اور 110 زخمی ہوئے ہیں۔  

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .